پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 193 راجن پور سے سردار محسن لغاری کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔
محسن لغاری کا کہنا ہے کہ پارٹی نے مجھے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مجھے پارٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے سردار جعفر خاں لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ حلقے میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن نے نشست سے عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمار لغاری کو ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے این اے 193 ضمنی انتخاب کےلیے امیدوار کا اعلان کردیا








