لاہور(وقائع نگار)انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے سینئر آفیسر علی نواز ملک کو پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا اور انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں ،علی نواز ملک میڈیا کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا شمار قابل افسران میں کیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے سینئر آفیسر علی نواز ملک کو پنجا ب میں تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں پنجاب حکومت کا اطلاعات اور سیاحت کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ علی نواز ملک کا میڈیا کے شعبے میں وسیع تجربہ ہے اور وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ وہ گزشتہ تین سال سے وزارت داخلہ میں ڈی جی کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے ۔اس سے قبل وہ ہانگ کانگ میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ۔
گریڈ 20کے افسر علی نواز ملک پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات تعینات ،ذمہ داریاں سنبھال لیں








