اسلام آباد (ممتازنیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے علاقے سوراب میں اراضی متاثرین کو معاوضےکی عدم ادائیگی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
صدرمملکت نے اراضی حصول کے23 متاثرین کو 4 سال تک معاوضےکی عدم ادائیگی پر اظہار برہمی کیا ہے۔
صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اپیل مسترد کردی ہے۔
صدر مملکت نے حکم دیا ہےکہ معاوضہ ادا کرنے میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی جائے، نیشنل ہائی وےاتھارٹی حکم کی وصولی کے 30 دن کے اندر تعمیل کی رپورٹ پیش کرے، نیشنل ہائی وےاتھارٹی بتائےکہ محتسب کےاحکامات کی تعمیل کیوں نہیں کی۔
صدر کا متاثرین کو معاوضےکی عدم ادائیگی پر این ایچ اے حکام کیخلاف انکوائری کا حکم








