خیبر پختونخوا کے نگران وزیر گورنر کی نیوز کانفرنس کے دوران اسٹیج پر اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے سو گئے۔
پشاور میں گورنر اور وزیراعلیٰ کی نیوز کانفرنس کے موقع پر نگران وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹرانسپورٹ شاہد خٹک بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
نگراں صوبائی وزیر لائیو کوریج کے دوران ہی گہری نیند میں چلے گئے
پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا اور نگران وزیر اعلیٰ کی کابینہ کے ہمراہ اہم پریس بریفنگ کے دوران نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نیند پوری کرتے رہے،، پریس کانفرنس کے ختم ہونے پر نیند ٹوٹی اور ساتھی سے معلومات لیتے رہے۔#TheVerified pic.twitter.com/RZ9CoBlT9W
— The Verifíed (@TheVerifLive) February 2, 2023









