بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان مین بتایا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہو گا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کا کہنا تھا انہیں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔