بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ

لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کافیصلہ کیاہے ،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے،نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں،

واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے،پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے،چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا،سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی