اسلام آباد (ممتاز نیوز ) قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے مراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس لی جائیں، صدر، وزیراعظم سمیت ججز، جرنیل اور ہر سرکاری ملازم کو کفایت شعار بننا ہوگا، محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے صرف عام آدمی کی قربانی قبول نہیں،عوام کے ساتھ ساتھ ہر فرد کو سادگی اپنانا ناگزیر ہے، وگرنہ عوامی ردعمل شدید ہوگا، کیونکہ پاکستان کی کمزور معاشی صورت حال کے ذمہ دار یہی مراعات یافتہ طبقات ہیں عام آدمی تو ٹیکسوں کا مارا روٹی بھی نہیں کھا سکتا، سلیم بھٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جس طرح خود سرکاری اخراجات نہیں کرتے انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر وزراء اور تمام اراکین اسمبلی کو بھی سرکاری مراعات سے دستبردا ہو کر باقی اراکین اور افسران کے لئے مثال قائم کر کے انہیں بھی قومی مراعات کے خاتمے کے لئے نمونہ بننا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی طرح ہر سرکاری افسر کے اثاثہ جات ہر سال پبلک ہونے چاہئیں تاکہ ہر بدعنوان فرد کا محاسبہ ہوسکے۔ انہوں نے عمران خان کے وطن دشمن انتہاپسندوں کی حمایت کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ ملا، حالیہ سانحہ پشاور بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، مسجد میں نمازی پولیس ملازمین پر حملہ اسلام کے ذریں اصولوں کے منافی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایسے ہر اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے، ہمیں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے نہ صرف ہمدری ہے بلکہ انتہا پسندوں سے نفرت بھی ہے، سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار حکمرانوں نے خیبر پختونخواہ میں 9سال تک برسر اقتدار رہنے کے باوجود کسی قومی ترقی اور عوامی بہبود کے منصوبے پر کام نہیں کیا جس سے خیبر پختونخواہ کے معصوم عوام مذید محرومی کا شکار ہوئے،









