بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید ایک اور مشکل میں پھنس گئے ، تھانہ راولپنڈی میں بھی مقدمے کیلئے درخواست دائر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں بھی مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درخواست کی گئی ہے،
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کیخلاف دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نےبلاول بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید کے الفاظ سے جیالوں میں اشتعال پیدا ہوا اس لیے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔