فیصل آباد( معظم رندھاوا) سیالکوٹ سے فیصل آباد آنے والی مسافر بس ملت چوک کے قریب اچانک سامنے آنے والی کار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے بس اور کار میں سوار 14 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو زرائع کے مطابق آج عل الصبح سیالکوٹ سے فیصل آباد آنے والی ایک نجی کمپنی کی مسافر بس جونیی ملت چوک کے قریب پہنچی گلستان کالونی کی جانب سے نکلنے والی ایک کار اچانک اس کے سامنے آ گئی جس کو بچانے کی کوشش کے دوران بس کار سے ٹکرا کر الٹ گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی گاڑیاں اور ہولیس کی بھاری نفری مخموقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو زرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے زخمی ہونے والوں میں راحیل ,عرفان، طاہر شاہ،وطن نواب، نوید ، مدثر، سلیم، شازیہ، شہناز ، آمنہ، عمران ،سلطان، ہارون اور مدثر رسول شامل ہیں سرگودھا روڑ ہولیس نے بس اور کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا یے










