بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آبادبورڈ نےن انٹرمیڈیٹ پارٹ ون،سیکنڈ و کمپوزٹ(سیکنڈ) سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

فیصل آباد (ممتاز نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ،سیکنڈ و کمپوزٹ(سیکنڈ) سالانہ 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا تناسب 35.78 فیصد رہا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انٹر میڈیٹ کے نتائج کی سادہ و پروقار تقریب ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی،پی ایس ٹو چیئرپرسن احسان احمد، پی آر اورضوان احمد جوئیہ،ایس ایچ ٹی آفتاب احمد اور سید ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن کمشنر سلوت سعید نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ،سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2022 ء میں کل12797طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے4579پاس ہوئے اورکامیابی کا تناسب35.78فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے 44 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔چیئرپرسن بورڈ/کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ کل وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراء ہیں تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباء وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا