بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ رخ خان کو سعودی عرب میں کیا چیز اچھی لگی؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

ان دنوں شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کی شاندار کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور انہیں دنیا بھر سے کامیابی پر مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

شینا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کیسا رہا؟ اور جدہ میں آپ نے سب سے زیادہ کس چیز کو پسند کیا؟

اس سوال پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔