بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم یک جہتی کشمیر کا دن کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر کا دن کل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،

وزیراعظم پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والے بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں گے،ہفتہ کومیڈیاسے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعہ جموں و کشمیر پر ریاست پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے،

وزیراعظم کی ہدایت پر یوم یک جہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور جذبے اور ولولے سے منایا جا رہا ہے،یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی،تعلیمی اداروں میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی ہیں،الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے