اسلام آباد(ممتاز نیوز ) اسلام آبادچیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے زرمبادلہ ذخائر میں کمی، معاشی بحران پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ زرمبادلہ بحران کی وجہ سے صنعتی شعبے کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہیں،بڑھتا ہوا گردشی قرضہ معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے،تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کئے جائیں،ہفتہ کواپنے بیان میں احسن ظفر بختاوری نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 3.09 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر رہ گئے ، بحران جاری رہا تو بے روزگاری کا ایک نیا سیلاب آئے گا، ٹیکسٹائل،فارماسیوٹیکل سمیت دیگر صنعتوں کو خام مال درآمد کرنا پڑتا ہے، ڈالر کی قلت کی وجہ سے درآمدی مال اس وقت بندرگاہوں پر رکا ہوا ہے، حکومت بحران پر قابو پانے کیلئے ملک کے اہم چیمبرز سے مشاورت شروع کرے، مشاورت اور نئی حکمت عملی سے معیشت کو موجودہ بحران سے نکالا جائے۔
حکومت بحران پر قابو پانے کیلئے ملک کے اہم چیمبرز سے مشاورت شروع کرے،احسن ظفر بختاوری







