فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج کیا، کارکنوں کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما فیض اللہ کموکی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ناراض کارکنان نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر امپورٹڈ امیدوار نامنظور کے نعرے لگا دئے
فیض اللہ کموکا ، خیال کاسترو اور خرم شہزاد پریس کانفرنس چھوڑ کر فرار pic.twitter.com/UTjh2HcCb2— سعید اختر چوہدری (@AyaanAliAkhtar1) February 4, 2023
فیصل آبادمیں پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکی کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ بنائے جانے کے معاملے پر پریس کانفرنس کے دوران ناراض کارکنوں نے احتجاج شروع کرد یا۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں جنہیں کارکن کبھی قبول نہیں کریں گے بلکہ اس طرح کے فیصلوں کے نتیجے میں کارکن اپنی پارٹی کے خلاف آزادنہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے جس سے پارٹی ووٹ تقسیم ہوگا اور پارٹی کے منتخب امیداوار کو نقصان ہو گا ۔








