بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (ممتاز نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔