اسلام آباد (ویب ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء کیپٹن صفدر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ” ہم بستری کیلئے نکاح کا ہونا ضروری نہیں ہے، یہ بہت بڑا فتویٰ دے رہا ہوں، کوئی عالم دین مجھ سے مناظرہ کرلے، میں ثابت کروں گا” لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور دراصل اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر اور مخصوص حصہ پیش کیاگیا۔
https://twitter.com/MKhaaaan1234/status/1621455573316157441?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621455573316157441%7Ctwgr%5E80c81610e0557b6f85ec22c3a776da235e450738%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F05-Feb-2023%2F1541318
دراصل ان کے ایک خطاب کے اندر سے ایک مخصوص حصہ کاٹ کر ویڈیو شیئرکی گئی جس سے تاثر دیا گیا کہ وہ خود فتویٰ دے رہے ہیں لیکن پوری ویڈیو سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمران خان کے بارے میں دعویٰ کررہے تھے۔
اس خطاب کے دوران لیگی رہنماء نے دعویٰ کیا کہ ” عمران خان کے نظریہ ضرورت میں ہمبستری کے لیے نکاح کا ہونا ضروری نہیں ہے، یہ بہت بڑا فتویٰ دے رہا ہوں، کوئی عالم دین مجھ سے مناظرہ کرے، میں ثابت کروں گا، وہ جو بیٹی رورہی ہے، کیا اس کی ماں سے نکاح ہوا تھا؟ اس کا ایک ریلوے منسٹر پھنس گیا تو اتنا رویا ، عمران خان صاحب آپ جب جیل جائیں گے تو اتنا روئیں گے جتنا اعظم سواتی بھی نہیں رویا، اب نہ پاشا رہا اور نہ ہی ظہیر الاسلام ، نہ نکے کا اب رہا ہے، اب الیکشن کون کروائے گا؟”
"اور جھوٹے پر خدا کی لعنت"۔۔سورہ العمران
قوم الیوتھ الجاھلیہ کا پراپیگنڈہ ناکام
کیپٹن صفدر کا ادھا کلپ چلاتے رہےاصل یہ ہے
"عمران خان کے مطابق ھمبستری کیلئے نکاح ضروری نہیں ہے"@iRaiSaqib @realrazidada pic.twitter.com/j80wF3LvxQ— Awais Naseer 🇵🇰 (@Awais_Yarr) February 4, 2023









