بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا،وزیراعظم

مظفرآباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے،ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے،

جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں،اتوار کوآزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا،بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے

مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یادرکھا،بوسنیا کے مسلمانوں پرظلم ڈھائے گئے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،مودی نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو تبدیل کیا۔