پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والی موجودہ تنازعات پر مبنی سیاست پر تنقید کی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
Newton’s third law is the first thing every politician should study.
“For every action (force) in nature there is an equal and opposite reaction. If object A exerts a force on object B, object B also exerts an equal and opposite force on object A.”
#politicsofconflict— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 4, 2023
علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ فطرت میں ہر عمل (قوت) کا برابر اور مخالف ردِ عمل ہوتا ہے، اگر آبجیکٹ A اپنے مخالف آبجیکٹ B پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے، تو آبجیکٹ B بھی آبجیکٹ A پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی تشویش ناک سیاسی اور معاشی صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔
موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ناصرف ملک معاشی بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشت گردی نے بھی دوبارہ اپنا سر اُٹھا لیا ہے۔









