لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شافع حسین نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف کے ساتھ 5 سال سے زیادہ کا عرصہ ایک ساتھ گزارا ۔ اور میں نے ہر موقع پر دیکھا کہ جب پاکستان کی بات ہوتی تھی تو وہ بڑھ چڑھ کر پاکستان کے مؤقف کو بڑے مخلص اور جارحانہ طریقے سے پیش کرتے تھے۔بیگم صباء مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ودیگر کاپرویز مشرف کے انتقال پراظہار افسوس








