لندن(شوبز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔
برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارہ اسکائی نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔
انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
49 سالہ جمائمہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔
“It’s hard to make a film where Muslims are the good guys” – @Jemima_Khan spoke to me about her new rom-com, which tackles age-old stereotypes & myths about Pakistan & its people. Full video on Instagram @sabahchoudhry pic.twitter.com/V056nJSGrB
— Sabah Choudhry (@sabahchoudhry) February 4, 2023
خیال رہے کہ جمائمہ خان کی عمران خان سے 1995 میں شادی ہوئی تھی، ان کے عمران خان سے دو بیٹے ہیں جن کےنام سلیمان اور قاسم ہیں۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جب وہ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔‘
برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھےمسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
ان کہا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔
اس فلم کی کہانی بنیادی طور پر برطانیہ کی کثیر الثقافتی کمیونٹی میں ارینج میریجز پر مبنی ہے۔ اس فلم میں پاکستانی کلچر کی بھی عکاسی ہے کیونکہ یہ پاکستانی نژاد کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
قبل ازیں انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ ’اپنے پرانے دوست (پاکستان) کو لکھا ہوا محبت بھرا خط ہے۔‘
جمائمہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت اور رنگین رُخ کی حقیقی عکاسی کرنا چاہتی تھیں جو شاید دوسری انگریزی فلموں میں صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔
ان کے مطابق ارینج میریجز کے جہاں نقصان ہو سکتے ہیں وہیں بہت سے جوڑوں کے لیے یہ کامیاب بھی ثابت ہوئی ہے مگر کسی بھی لحاظ سے یہ (ارینج میرج) زبردستی کی شادی نہیں ہے۔
ارب پتی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائمہ خان کی برطانوی شہزادی ڈیانا کے ساتھ گہری دوستی تھی ، جب جمائمہ پاکستان میں تھیں تو ڈیانا ان سے دو بار ملنے پاکستان آئی تھیں، انہوں نے فلم بنانے کا ایک اور سبب شہزادی ڈیانا کو قرار دیا۔
جمائمہ خان کی فلم (What’s Love Got To Do With It) 24 فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔









