اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فر خ خان کی ہمشیرہ دبئی میں انتقال کر گئیں ۔ فرخ خان کی ہمشیرہ عزت فیملی کے ہمراہ دبئی میں رہائش پذیر تھیں اور گزشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں ان کاانتقال ہوگیا ۔مرحومہ کو لاہور میں سپردخاک کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین ، چودھری سالک ،چودھری شافع ،مصطفی ملک نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
ق لیگ خواتین ونگ کی صدرفرخ خان کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں








