اسلام آباد( ممتاز نیوز ) تحریک ترقی و کمال پاکستان نے حکومتی شاہ خرچیوں اور ملک کی موجودہ سیاسی اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر ملک گیر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مختلف تنطیموں کے نمائندوں اور تحریک ترقی و کمال ہاکستان کے چئیر مین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے گول میز کانفرنس میں شرکت کی اس اہم اجلاس میں موجودہ سنگین معاشی بحران میں بھی اشرفیہ کی شاہ خرچیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں شرکا نے اشرافیہ کی تمام مراعات کے خاتمہ تک ملک گیر تحریک کی ضرورت پرنہ صرف اتفاق کیا بلکہ تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں احتجاج کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ تحریک ترقی و کمال کےچیئر مین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر نے ملک بھر کے مزدور ورکروں طلباء تنظیموں تاجروں صنعتکاروں وکلاء صنعتکاروں اور عوام سے اپیل ہے کہ اس احتجاج کا حصہ بنیں اور قوم کو اس لوٹ کھسوٹ کے فرسودہ نظام سے چھٹکارا دلانے میں اہنا کردار ادا کریں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر آج ملک کو ان حالات سے نکالا تو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو بچانے کے کیے سب باہر نکلیں اور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔










