فیصل آباد (معظم رندھاوا) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد جنرل بس سٹینڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی نکلی گی جس میں چوہدری ثناءاللہ ہنجرا سیکرٹری ڈی آر ٹی اے میاں شہباز احمد صدر ورکرز فیڈریشن و دیگر نے حصہ لیا ۔پاکستان زندہ باد کمشنر لیکر رہیں گے کمشنر ہمارا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے نعروں سے بس سٹینڈ گونج اٹھا ۔سفر کرنے والے مسافروں نے بھی مل کر نعرے لگاتے رہے ۔سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قربانی دے کر ہمیں خوبصورت پاکستان دیا اس وقت ہی جموں کشمیر کو قصبوں نے سازش کے تحت قبضہ کر لیا ،انشاء اللہ ایک دن سارا کشمیرپاکستان کا ہو گا، آج کے دن تمام بس سٹینڈ کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ وہ جنرل بس سٹینڈ بھی پاکستان کا حصہ ہے اس کی صفائی کا خیال رکھیں ۔میاں شہباز احمد نے سیکرٹری کا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیری بھایوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔









