بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران کی ہدایات کے باوجود رہنما تاریخوں پر نہیں آتے، شہباز گل کا اپنی جماعت سے شکوہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے شکوے شکایات کرنے لگے۔
اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ کل عبوری ضمانت کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیشی ہے، عمران خان کی ہدایات کے باوجود ہمارے مقامی رہنما تاریخوں پر آنے کی زحمت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی میرا ذاتی مقدمہ ہو۔
شہباز گِل نے کہا کہ نئے مقدمے کی ایف آئی آر بھی اب تک مجھے نہیں مل رہی۔

— فوٹو: اسکرین گریب