پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ”جیل بھرو تحریک“ کے تحت عمران خان نے ملک بھر میں چار لاکھ کارکنان کی گرفتاریاں کروانے کا ٹاسک دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں۔گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر حلقے سے 500 کارکنان گرفتاری پیش کریں۔
پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق جیل بھرو تحریک کو 3 مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے۔
دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی حلقے سے 500 کارکنان خود کو پیش کریں گے۔
جبکہ تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے۔
جیل بھرو تحریک: عمران خان نے 4لاکھ کارکنان کی گرفتاریوں کا ٹاسک دے دیا







