اسلام آباد(ممتاز نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نےاستعفی ٰ دیدیا ہے پارٹی میرے فیصلے کا احترام کرے گی۔میں پارٹی کے ساتھ ہوں ،جوذمہ داری ملے گی اسے نبھاوں گا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بیساکھیوں پر قائم تھی، 2019تک میرے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں تھا،میں سمجھتا ہوں اب دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،پارٹی سے نہ کوئی ناراضگی ہے نہ منوانے کی کوئی کوشش کی جا رہی ہے۔
استعفیٰ ٰ دیدیا،پارٹی میرے فیصلے کا احترام کرے گی،شاہد خاقان عباسی








