بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

SECP کو ریونیو کمی کا سامنا، رجسٹریشن و لائسنس فیس بڑھائینگے، چیئرمین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عاکف سعید نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی میں مختلف شعبوں کی ریگولیشن میں بہتری اور غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر انفورسمنٹ کرینگے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں پرنہ صرف جرمانے عائد ہونگے بلکہ ریکور ی کیلئے میکنزم بھی وضع کرینگے، کریمنل کیسز میں بھی کام کرینگے اور عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی مکمل پیروی کی جائیگی ، جنگ کو خصوصی انٹرویو میں عاکف سعید نے کہاکہ ایس ای سی پی کے اندرونی اور بیرونی نظام کو بہترکیا جائیگا ریونیو میں اضافے کیلئے رجسٹریشن و لائسنس فیسوں میں اضافہ کیا جائیگاکیونکہ اس وقت ایس ای سی پی کو ریونیو کی کمی کا سامنا ہے، بعض شعبوں کی فیسوں میں اضافے سے بجٹ ریونیو بڑھے گا جس سے ایس ای سی پی کے معاملات چلانے میں آسانی ہوگی ، ایس ای سی پی کےڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئےمتعدد اقدامات کئے گئے ہیں ، ادارے میں مالیاتی ، قانونی اور وژن کی آزادی لیکر آئینگے ۔