بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کے 3 اسپتال وفاق کو دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا، مراد علی شاہ

کرا چی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں پرانی سائبر نائف مشینوں اور آلات کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کے لیے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن (پی اے ایف) کو 4.1 ملین ڈالر کے مساوی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تاکہ مریض پورے ملک میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چند سال قبل کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کے عدالتی فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چند سال پہلے کراچی کے تین اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دینے کا عدالتی فیصلہ احمقانہ تھا، اس فیصلے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں۔ان کا کہنا تھاکہ وفاق وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال نہ لے سکا اور سندھ حکومت کو بھی چلانے میں مشکلات ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جناح اسپتال دنیا کے ان دس مراکز میں شامل ہے جہاں سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کی سہولیات موجود ہیں اور ہم اپنی اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی ہے۔ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے لیکن سندھ حکومت مفت فراہم کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ حکومت اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے درمیان ورکنگ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔