اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔اسپیکر و ڈپٹی سپیکرنے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت کیا ہے۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکرنےمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر و ڈپٹی سپیکرنے پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار








