بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی لیکن وزیراعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی ميں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے اور اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔

آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق پروگرام کا حتمی اعلان وزارت اطلاعات کرے گی۔