بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا تباہ کن زلزلے پرترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے اظہار ہمدردی کا اظہا رکیا ہے۔ پیر کے روز انہوں نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ تباہ کن زلزلے پر برادر ملک ترکیہ، شام اور ہمسایہ ممالک کے عوام سے دلی دکھ اور افسوس کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کی غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ۔قدرتی آفات کی شدت موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کی طرف توجہ دلا رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات کا پوری دنیا کو مقابلہ کرنا ہوگا ۔جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔