بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی پر اے پی سی کی باقاعدہ دعوت ملی تو شرکت پر مشاورت کرینگے: فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے معاملے پر  آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کا باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔