بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی میت کی کچھ دیر میں دبئی سے روانگی کا امکان لیکن تدفین کب اور کہاں ہوگی؟ جانئے

دبئی ، کراچی (ویب ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے جسد خاکی کی کچھ دیر میں دبئی سے کراچی کے لیے روانگی متوقع ہے ، ان کی تدفین کراچی کے اولڈ آرمی گریو یارڈ میں ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہہ پہر میں جسد خاکی پاکستان روانگی متوقع ہے ، جسد خاکی کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی موجود ہوں گے ، بعد از نماز مغرب ان کی نماز جنازہ  مہر پولو گرائونڈ ملیر کینٹ میں ادا  کیے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فیملی کو ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ جسد خاکی کے پاکستان منتقلی کے بعد جلد از جلد تدفین کی کوشش کی جائے۔