اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
Deeply saddened by the precious loss of life and widespread damage to property caused by the earthquake in Southern 🇹🇷 today. Our thoughts and prayers with our Turkish brethren in this moment of grief. 🇵🇰 will extend all possible support .
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 6, 2023
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ترک نائب صدر کا اس حوالے کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 440 بتائی جا رہی ہے۔
ادھر شام میں زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی۔