بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے ترکیہ، شام اور لبنان کی حکومتوں اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ،شام اور لبنان کی حکومتوں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللّه تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ آور ہمت دے عطا فرمانے کی دعا کی ۔انہوں نے زلزلے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔