بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کا سید ابرار رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(ممتاز نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن سید ابرار رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سید ابرار رضوی کے بیٹے سینئر صحافی سید کاشف رضوی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سید ابرار رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے انکے خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اللّه تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے۔