بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرانے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کےلیے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کرائیں۔