بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کابینہ کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری

سندھ کابینہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں  ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ ٹینٹ دینےکی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عوام نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد  دی تھی، ہم ترکیہ کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

اجلاس میں کابینہ نے محکمہ صحت کے نان پروموشنل پوسٹ کے ملازمین کو ٹائم اسکیل دینےکا فیصلہ بھی کیا، ترجمان کے مطابق یہ ٹائم اسکیل 5، 12، 19 اور 27 سال کی اچھی سروس پر دیا جائےگا، ٹائم اسکیل صرف ایک اسٹیج موجودہ پے اسکیل سے اوپر ہوگا، یہ ٹائم اسکیل گریڈ بی ایس ایک تا 15 کے ملازمین کو دیا جائےگا۔