وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات میں التوا کی آئین میں اجازت موجود ہے۔ اس کےلیے نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔
اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں التوا کےلیے ٹھوس وجوہات کا ہونا ضروری ہے۔ مذاق نہیں ہونا چاہیے۔ مزید کہا کہ کوئی بھی آئینی کام اس وجہ سے غیرآئینی نہیں ہوتا کہ وہ مقررہ مدت کے بعد کیا جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین میں 90 دن میں الیکشن کرانالازمی ہے۔ جب آئین وقت مقررکردے توکوئی تاخیرنہیں کرسکتا۔
بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ الیکشن میں ایک دن بھی تاخیر کا سوال پیدا نہیں ہوتا، الیکشن میں تاخیر کرنے پرآرٹیکل 6 لگے گا۔
انتخابات میں التوا کی آئین میں اجازت موجود ہے، وفاقی وزیرقانون








