بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمہوریت ،آئین شکنی کی جوتاریخ ہے عدلیہ اس بحران سے بچائے گی،شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کہاکہ جمہوریت ،آئین شکنی کی جوتاریخ ہے عدلیہ اس بحران سے بچائے گی،عمران خان اوراس کے حواری کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن الیکشن سے بھاگ رہی ہے الیکشن ہماراپہلامطالبہ تھااورآج بھی ہے ،

منگل کوسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرپارٹی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماءکاکہناتھاکہ امیدہے نظریہ ضرورت کے تہہ خانے سے ہمیں نکالاجائے گا،الیکشن کے حوالے سے شیریں رحمان کاکہناتھاکہ انہوں نے زبردستی پارلیمان بلڈوز کرکے الیکشن کاماحوال بنایا،

الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہایہ پارلیمان سے بھاگ رہےہیں،انہوں نے ہم سے ڈرکرجھوٹامقدمہ بنادیاہے۔پی پی رہنماء کاکہناتھاکہ 197لوگ غدار ہیں اورآپ کسی سے ملیں تووفادارہیں؟ہماری عدالت پارلیمان کوبکھرنے سے بچائے گی