پولیس نے گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس نے گجرات میں میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب مونس الٰہی نے پنجاب پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس کے چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں پولیس، ایف آئی اے اور دیگر نے دوبارہ گجرات میں کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے، ہمارے گھروں پر چھاپے مارنے سے تم سمجھتے ہو کہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچو۔
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پولیس نے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا۔









