بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رضا ربانی نے پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کردی

اسلام آباد:سینیٹر رضا ربانی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کردی ۔ایک انٹرویو میں رضا ربانی نے کہا کہ میڈ یا کے ذریعے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پرویز مشرف کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنا یا جا رہا ہے ،اگر ایسا ہے تو یہ نا مناسب ہےکیو نکہ انہیں آر ٹیکل چھ کے تحت سزا سنا دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک الگ بات ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے سزا سنانے والے سپیشل کورٹ کو ختم کردیا گیا تھا لیکن پھر بھی پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین مناسب نہیں۔