اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جب تک وفاق میں نگراں حکومت نہ ہو، دو صوبوں میں انتخابات ممکن نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو مجبور نہیں کرسکتی کہ باقی اسمبلیاں تحلیل کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جیل بھرو تحریک شوق سے شروع کریں، ان کے تین چار لوگ جیل گئے اور روتے ہوئے باہر آئے۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ،قاسم سوری ، عارف علوی، سرفراز چیمہ ، فوادچوہدری پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔









