بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کیس ،شہبازشریف کے داماد کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ، نیب کے تفتیشی افسر نے ہارون یوسف کی گرفتاری سے متعلق بیان دے دیا،نیب تفتیشی افسر نے کہاہارون یوسف کی گرفتاری درکار نہیں ہے ،عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت میں 17 فروری تک توسیع کردی۔