کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے ملک بھر میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران اور ان کی بیویوں نے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقوم وصول کیی ان کی ریکوری میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے 19 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی۔ اس بہتی گنگا میی ہاتھ دھونے والے سرکاری افسران میی اندرون سندھ کا پہلا نمبر (10 کروڑ)، بلوچستان کا دوسرا نمبر (4 کروڑ) اور خیبر پختونخوا تیسرا نمبر (2 کروڑ) ھے۔ اسلام آباد کے اکنامک کرائم ونگ کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہر یار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینیفشری سروسز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کے وقار امتیاز ملک کو مراسلہ تحریر کیا کہ ان کے ادارے نے اب تک سرکاری افسران اور ان کی بیویوں نے جو مذکورہ پروگرام کے تحت مالی فوائد حاصل کیے ان سے مجموعی طور پر 19 کروڑ 51 لاکھ 23 ہزار 99 روپے واپس وصول کیے۔ ان میں سندھ زون1 میں 53 لاکھ 42 ہزار 910 روپے، سندھ زون 2 میں 10 کروڑ 10 لاکھ 16 ہزار 668 روپے، پنجاب زون 2 میں 71 لاکھ 89 ہزار 94روپے، پنجاب زون1 میں 8 لاکھ 9 ہزار 940 روپے، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 84 لاکھ 12 ہزار 488 روپے، اسلام آباد میں 61 لاکھ 99 ہزار 761 روپے اور بلوچستان میں 4 کروڑ 61 لاکھ 52 ہزار 178 روپے کی رقوم واپس وصول کیی۔
سرکاری افسران سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 19 کروڑ ریکور








