سرینگر ،اسلام آباد( ممتازنیوز ) کشمیر ی حریت پسند رہنماءمعراج الدین کے والدغلام احمد بیگ مقبوضہ کشمیر کے ہندواڑہ علاقے میں انتقال کرگئے ،وہ کافی عرصے سے علیل تھے کہ گذشتہ روز اچانک گھر میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، ان کی عمر 70 کے قریب تھی ،مرحوم غلام احمد بیگ کی نماز جنازہ ہندواڑہ کے آبائی علاقے جہامہ میںدا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنماوں سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، بعد میں انہیں جہامہ میں ہی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،کئی سیاسی اور عسکری رہنماوں نے معراج الدین سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ، جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن اور سینئر حریت رہنماءفریدہ بہن جی نے معرا ج الدین کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے تعزیتی بیان میں فریدہ بہن جی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے ،انہوں نے اللہ تعالی سے دعاءکی کہ وہ مرحوم کے درجات بلندفرمائے اور معرا ج الدین سمیت دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطاءکرے ، متحدہ جہاد کونسل کے سینئررہنماءاور جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کے سربراہ بلال احمدبیگ نے بھی معراج الدین کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، معراج الدین سے تعزیت کے موقع پر بلال احمد بیگ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعاءکی ہے ،جموں وکشمیر ماس موومنٹ، اسلامک فرنٹ سمیت کئی کشمیری تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنوں نے بھی معرا ج الدین سے ان کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر مرحوم کی ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی، واضح رہے کہ کشمیر ی حریت پسند رہنماءمعراج الدین اس وقت بھارتی مظالم کی وجہ سے ہجرت کی زندگی گزاررہے ہیں اور راولپنڈی پاکستان میں مقیم ہیں ۔
کشمیری حریت پسند رہنماءمعراج الدین کے والدمقبوضہ کشمیر میں انتقال کرگئے، فریدہ بہن جی ،بلال احمدبیگ سمیت کئی کشمیری رہنمائوں کا اظہار تعزیت








