بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف میں رتی بھر قومی غیرت و حمیت ہوتی تو بیرونی سازش کا مہرہ نہ بنتے،مراد سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیرمواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے بیان پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف اور انکی سیاست شرمندگی، منافقت اور رسوائی کی عملی تصویر ہے،یہ شخص ایک جانب قوم کو لوٹتا دوسری جانب آئین و قانون کی بالادستی کا درس دیتا ہے،

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف میں رتی بھر قومی غیرت و حمیت ہوتی تو بیرونی سازش کا مہرہ نہ بنتے،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیاوہ جانتے تھے کہ وہ سازش بےنقاب ہوچکی ہے جس کا مرکزی کردار انکا مفرور بھائی اور مہرے انکے اتحادی ہیں،

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء نے کہاکہ شہباز شریف بتائیں کیا انہیں علم تھا کہ پارلیمان کی سلامتی کمیٹی میں سازش کے کردار بےنقاب ہوں گے اور اس لئے وہ کمیٹی سے بھاگے ؟ انہوں نے کہاکہ قوم کو بھکاری کا نام دیکر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا ظہار کیا ہے،شہباز شریف اور انکے خاندان کی پاکستان سے وابستگی خزانہ لوٹنے اور اسے فضول بیان بازی کی بجائے شہباز شریف ہمت کریں اور حواریوں کو انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کریں،“مقصود چپڑاسیوں“ کی ذریعے ٹھکانے لگانے تک محدود ہے،

مراد سعید نے کہاکہ عمران خان نے قوم کی خودداری اور انہوں نے قوم کو بھکاری کہا مراد سعید عوام انتخابات میں پاکستان دشمن عناصر اور سازشوں کو عبرت کا نشان بنا دیگی،عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ امریکہ نہیں پاکستانی قوم کریگی اور اسمبلیاں تحلیل کر دی ،بیرون طاقتوں کے سازش کے سہولت کار اور مہرے انتخابات سے بھاگ رہی ہے