بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان کے بعد سردار مہتاب کا بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگار) سابق گورنر خیبرپختوااور وزیر اعلی سردار مہتاب عباسی کے مسلم لیگ ن سے تحفظات،سردار مہتاب عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، زرائع کے مطابق مہتاب عباسی کل (بدھ) کو پارٹی عہدے سے علیحدگی کا اعلان کریں گے، سردار مہتاب عباسی نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کے لئے پریس کانفرنس بلا لی۔مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر نے یہ پریس کانفرنس ایبٹ آباد میں کریں گے۔سردار مہتاب عباسی نے پارٹی کے فیصلوں پر تحفظات رکھتے ہیں، زرائع کے مطابق اس سے قبل سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی پارٹی عہدے سے استعفی دیا ،سردار مہتاب عباسی مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ہیں ۔سردار مہتاب عباسی دو مرتبہ وفاقی وزیر ، سابق گورنر اور وزیر اعلی کے منصب پر رہے ہیں