بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں روز غیر آئینی کام ہوتے ہیں مگر اس پر آرٹیکل 6 نہیں لگتا، عرفان قادر

اسلام آ باد(ممتازنیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور احتساب عرفان قادر کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بہت سے غیر آئینی کام ہوتے ہیں مگر اس پر آرٹیکل 6 نہیں لگتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اب تک انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، تاخیر ہوئی تو جواز دیکھا جائے گا، البتہ قانون میں انتخابات میں تاخیر کا زکر نہیں اور تاخیر سے ہونے والے الیکشن بھی قانونی ہوں گے۔
عرفان قادر نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کہا کہ عمران خان کو کسی نے درست نہیں سمجھایا، ملک میں روز بہت سے غیر آئینی کام ہوتے ہیں مگر اس پر آرٹیکل 6 نہیں لگتا اور ہر غیر آئینی کام پر آرٹیکل 6 کی کارروائی بھی نہیں ہوتی، اگر اس طرح آرٹیکل 6 لگانا شروع کریں گے تو حکومت میں کام کرنے والے ہزاروں لاکھوں لوگ جیلوں میں چلے جائیں گے اور حکومتیں ختم ہوجائیں گی۔

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آءی) سینیٹر عون عباس نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیانات سامنے ہیں، دونوں گورنرز الیکشن میں تاخیر کا جواز تلاش کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہ اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں تو الیکشن مؤخر کیے جا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی ضؐنی انتخابات 15 ستمبر کو 9 حلقوں میں انتخابات کرانے تھے جو انہوں نے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے مؤخر کردیے تھے، ان حلقوں میں ملتان اور جھنگ بھی تھا جہاں بارشیں ہی نہیں ہوئیں۔
سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ڈی ایم جماعتوں کے لئے انتخابات متحمل نہیں، الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرنے کے لئے تیار ہے لیکن یہ عام انتخابات کرانے کے لئے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے لئے تیار ہے، ہم جیلیں بھر دیں گے، ہمارے ورکرز بھی آن لائن ہیں،اس کے علاوہ ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے کیونکہ پاکستان میں عدالتیں کام کر رہی ہیں۔