بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، تحریک انصاف قانون اور آئین کی جنگ لڑ رہی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، مجھ پر 26 فروری کو 5 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، مجمع کو اکسانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے، تمام مقدمات سیاسی اور انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں جرائم کی شرح میں کمی آئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری سمیت رہنماوں اعظم سواتی، شہباز گل اور ان کے اتحادی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مختلف مقدمات میں حراست میں لیا جبکہ ان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان تمام کارروئیوں کو ن لیگی حکومت کی انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہیں جبکہ شہباز گل اور اعظم سواتی پر برہنہ کر کے تشدد کا الزام بھی عائد کرتے ہیں۔